کمالیہ(نامہ نگار)ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرویکل کینسر ویکسین کے حوالے سے گردش کرنیوالی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ ویکسین پہلی مرتبہ 2006 میں ایف ڈی اے سے منظور ہوکر امریکہ میں متعارف کروائی گئی اور2019 تک 100سے زائد ممالک کے نیشنل امیونائزیشن سسٹم کا حصہ بن چکی تھی۔ 2025 تک یہ ویکسین پاکستان کے علاوہ دنیا کے 146 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ ویکسین بچیوں میں بانجھ پن کا باعث بنتی ہے۔




