سرچ انجنAsk.com تیس سال بعد بند

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30سال بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے انٹرنیٹ کے شروع کے دور میں یہ منفرد پلیٹ فارم1996ء میں گوگل سے بھی پہلے Ask Jeeves کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ اس سرچ انجن کی خاص بات یہ تھی کہ صارفین قدرتی زبان اور کلیدی الفاظ استعمال کرتے ہوئے سوال کی شکل میں اپنی تلاش درج کر سکتے تھے۔ 2006 میں سرچ انجن کے نام سے Jeeves کو ہٹا دیا گیا کیونکہ یہ دیگر سرچ انجنز کا مقابلہ نہیں کر پا رہا تھا۔ جس کے بعد ویب سائٹ کو ری برانڈ کر کے Ask.com بنا دیا گیا اور اب یہ ویب سائٹ باضابطہ طور پر بند کر دی گئی ہے۔انٹر ایکٹیو کارپوریشن (آئی اے سی) جو 2005 سے Ask.com کی مالک تھی، نے ایک بیان میں کہا کہ ہر عظیم تلاش کا ایک اختتام ہوتا ہے۔ آئی اے سی نے کہا کہ جیسے جیسے کمپنی اپنی توجہ مزید مرکوز کر رہی ہے، اس نے اپنے سرچ بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں Ask.com بھی شامل ہے۔ ادارے نے کہا کہ دنیا بھر کے سوالات کے 25 سال تک جواب دینے کے بعد Ask.com یکم مئی 2026 کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔کمپنی ان لاکھوں صارفین کی شکر گزار ہے جنہوں نے اس پر اعتماد کیا، ہم ان انجینئرز، ڈیزائنرز اور ٹیموں کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے دہائیوں تک Ask کو بنایا اور سنبھالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں