سرکاری حج سکیم ،22ہزار سے زائد عازمین کی ادائیگی

اسلام آباد(بیورو چیف)سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، 22ہزار 172عازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق دوسری قسط کی مد میں اب تک 14ارب 17کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 12ہزار 743عازمین نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے دوسری قسط جمع کرائی، جبکہ 1ہزار 89افراد نے بینک کارڈ اور 8ہزار 340عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی، ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حج واجبات کی دوسری قسط نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل کے ذریعے ون لنک، بینک کارڈ یا مینول بینک چالان کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں