لاہور (بیوروچیف) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارا احمد نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری سکولوں میں طلبا، اساتذہ اور والدین پر مشتمل چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔مجوزہ کمیٹیاں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی، تحفظ کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں گی،بچوں کو گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ، ذاتی حدود اور نامناسب رویوں کی شناخت سے متعلق تعلیم بھی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز ۔بچوں کو سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال، آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس سے متعلق آگاہی دی جائیگی، بچوں کے تحفظ کیلئے واقعات کے بعد صرف کارروائی کافی نہیں بلکہ آگاہی ، بروقت نشاندہی اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو ناگزیر قرار دیا گیا۔چیئرپرسن نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ نصاب کی تیاری، اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو معاونت فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔




