سرگودھا (بیورو رپورٹ) پنجاب سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو 27مارچ تک عید الفطر سے قبل تنخواہیں دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تمام صوبائی اور وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کو عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے کہا ہے اور 27مارچ تک تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جائینگی تاکہ وہ عید کی خریداری کر سکیں اس ضمن میں وزارت خزانہ نے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور جلد تمام اداروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم ان کے اکائونٹس میں منتقل کردی جائیگی




