سرکاری کالجز بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت لانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 5380 سرکاری سکولوں کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد اب سرکاری کالجز کو بھی اسی ماڈل کے تحت چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام تحصیلوں میں ”کالجز آف ایمننس”کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔منصوبے کے مطابق ہر تحصیل میں ایک ماڈل کالج کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ منتخب پبلک کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔کالجوں کے انتخاب کے لیے اداروں کی کارکرد گی اور معیار کی بنیاد پر مختلف پیمانے مقرر کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں