چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ موجودہ صورتحال میں عوام کے تحفظ کیلئے فرنٹ فٹ پرہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ضلعی افسران کے اہم اجلاس کی صدارت کی اور وار نٹینجنسی پلان War Contengency Plan کیمطابق تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس رضاکاروں کو آن بورڈ لیں اور انہیں تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو الرٹ رکھیں۔بلڈ اور ادویات کی سو فیصد دستیا بی یقینی بنائیں۔ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران آپس میں رابطوں کو مضبوط بنائیں اورموبائل فونز آن رکھیں۔ تنصیبات کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات ہونے چاہیں۔




