سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلیں

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلی ہیں۔سرگن مہتا نے بالی ووڈ کے ساتھ پنجابی فلم انڈسٹری دونوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ پنجابی انڈسٹری میں کیری آن جٹا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ اس وقت اپنی فلم کیری آن جٹا4کی تشہیر کررہی ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔سرگن مہتا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پاکستانی ڈرامے بہت دیکھتی ہیں۔ انہوں نے صحافی سے کہا کہ آپ سے زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں