سرگودھا (بیوروچیف)سرگودھا میں راہزنی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر پولیس نے شہری محمد نعیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ اربن ایریا کے علاقے میں راہزنی کی واردات کے حوالے سے ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی، جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس موقع پر پہنچی تو کارروائی کے دوران کال کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کال کرنے والے شہری محمد نعیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔




