سرگودھا روڈ پر قائم صنعتی یونٹس کو روڈ سائیڈ ڈرینز کی مرمت و بحالی کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سرگودھا روڈ پر قائم صنعتی یونٹس کو روڈ سائیڈ ڈرینز کی مرمت اور بحالی کی ہدایت کردی بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو متعلقہ صنعتی یونٹس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لئے سفارشات ارسال کی جائیں گی۔ایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم عثمان لطیف،ڈائریکٹر ڈرینج شہباز لطیف و دیگر افسران کے ہمراہ سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر قائم صنعتی یونٹس کی جانب سے روڈ سائیڈ ڈرینز میں غیر قانونی پانی ڈالنے کے معاملہ کا جائزہ لیا جس پر انہوں نے واضح کیا کہ سرگودھا روڈ پر واقع صنعتی یونٹس کے ڈرینز میں پانی ڈالنے سے اوور فلور ہوتا ہے اور پانی مین روڈ پر آ جاتا جس کی وجہ سے ٹریفک سمیت شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایم ڈی واسا نے صنعتی یونٹس مالکان پر واضح کیا کہ وہ روڈ سائیڈ ڈرینج کی ڈی سلٹنگ ، مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرائیں بصورت دیگر صنعتی مالکان کے خلاف کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ صنعتی یونٹس مالکان کو سرگوڈھا روڈ کے اطراف میں روڈ سائیڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ ، مرمت اور بحالی کا تخمینہ بھی تیار کرکے فراہم کردیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کرنا صنعتی یونٹس مالکان کی ذمہ داری ہے جسے انہیں جلد از جلد پورا کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں