فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک پولیس آفیسر رانا ناصر جاوید نے ٹریفک پولیس لائن کے لیے حکومت پنجاب سے 127 کنال رقبہ بھرپور کوشش کرتے ہوئے حاصل کر لیا۔ موقع پر ٹریفک پولیس لائن سرگودھا روڈ بائی پاس پر تعمیرات کے لیے کام جاری ہے۔ ٹریفک پولیس لائن کے لیے یہاں پر تمام دفاتر نفری کے لیے ٹریننگ اور رہائشی کوارٹرز تعمیر کیئے جائیں گے۔ سی ٹی او ناصر جاوید کی ٹریفک پولیس فیصل آباد کیلئے یہ ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔ اس سے پہلے لاہور کے علاہ کہیں بھی ٹریفک پولیس کے لیے الگ پولیس لائن موجود نہ تھی، مزید فیصل آباد کے باہر سے آنے والے ملازمین اپنی رہائش پولیس لائن رکھ سکیں گے۔ انچارج سرکل سول سول لائن ڈی ایس پی شہزاد کاہلوں اور رانا علی رضا ایم ٹی او اور سیکٹر انچارج سرگودھا روڈ عاقب بٹر کی بھی بھرپور کوشش پلاننگ میں شامل جو آر پی او سہیل اختر سکھیرااور سی ٹی او رانا ناصر جاوید کی طرف سے فیصل آباد ٹریفک پولیس کے ملازمین کے لیے ایک تحفہ اور ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔




