سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا سید اسد عباس شیرازی نے شہر کے 11سے زائد بڑے مالز پر ڈی سی کائونٹر ز قائم کر وا دیئے ہیں جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ مقررہ ریٹس پر دستیاب ہیں۔ اے سی سرگودہا نے امتیاز میگا مال ، پنجاب میگا مال ، صابر اینڈ سنٹر سپر سٹور ، لطیف مارٹ ، اپنا کیش اینڈ کیری ، 11مارٹ ، نور مارٹ ، میاں منور اینڈ سنٹر ، بٹ مارٹ ، الفاروق شاپنگ مال او راحسان کیش اینڈ کیری سمیت دیگر مالز پر ڈی سی کانٹرز پر چینی اور دالوں سمیت دیگر معیاری ضروری اشیائے خو ر د و نو ش مقررہ نرخوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔




