سرگودھا میں جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم

سرگودھا (بیورو چیف)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات، مویشی منڈیوں، عارضی سیل پوائنٹس اور صفائی پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی، ستھرا پنجاب پروگرام، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، مویشی منڈیوں کے نظم و نسق اور صفائی آپریشن کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں