سرگودھا میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد

سرگودھا (بیورو چیف) ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس کا موضوع تحفظ حرمین شریفین،مذہبی ہم آہنگی،احترام انسانیت، منبرومحراب و مدارس دینیہ کاکردار اور پیغام پاکستان کا فروغ تھا،اس کانفرنس کا مقصد عالمی امن کے قیام میں پاکستان کا کردار،فتح معرکہ حق کی کامیابی،دفاع حرمین شریفین کیلئے سعودی عرب،پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی دفاعی معاہدہ اور پیغام پاکستان کا فروغ ہے،پاکستان میں قومی یکجہتی،مذہبی ہم آہنگی،فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کا خاتمہ،پاکستان کا عظیم بیانیہ پیغام پاکستان کی آواز کو ہرگھر تک پہنچانا ہے،منبر ومحراب و مدارس دینیہ اور معاشرے میں نوجوان کا کردار،جبکہ اس کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان میں محمد شہباز شریف اور امت مسلمہ کے ہیرو عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی عالمی سطح پر عظیم امن خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا،کانفرنس کی صدار ت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے فرمائی،اس موقع پر کمشنرسرگودھاحافظ شوکت علی ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ڈی پی او۔ توقیر محمد نعیم بھی موجود تھے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام و مشائخ عظام و سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا،جن میں مفتی فتح محمد راشدی،پیر سید سعادت علی شاہ،علامہ مختیار احمدندیم،،علامہ شبیر انجم،علامہ محمد رشید ترابی،مولانا سیف اللہ خالد،قاری احمد علی ندیم،، مولانا یوسف کھوسہ،مفتی شفیق اعوان،میاں محمد اجمل عباس،حاجی غلام حسین محمد ی مدنی،مولانابلال بلالی،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد، و دیگر ممبران امن کمیٹی شریک تھے،سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقات میں مت بٹو،امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے،سعودی عرب عالم اسلام کی قیادت کا امین ہے،حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مکہ دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کی وحدت اور تحفظ کا ضامن ہے،سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی اولین ترجیح ہے،سعودی عرب اور حوثی اور اغیار کے حملے قابل مذمت ہیں،مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ مدارس دینیہ منبرومحراب کے ذریعے احترام انسانیت،مذہبی ہم آہنگی،اور پیغام پاکستان کو فروغ دیں،مساجد و دینی مدارس،خانقاہیں عالم اسلام کے قلعے ہیں،اور امن و سلامتی کو فروغ دیتے ہیں،فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان پاکستان میں بدامنی پھیلا کر ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،مولانا آزاد نے کہا کہ دنیا کی 5 سو با اثر شخصیات میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر کا نام آنا پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے،پنجاب کی ترقی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،پوری قوم پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمیں اپنی بہادر افواج اور امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر پر فخر ہے،حرمین شریفین کے دفاع کیلئے سعودی عرب کے ولی العہد امیر محمد بن سلمان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں مکہ دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کی آواز ہے،،اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے،کانفرنس کے آخرمیں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام و مشائخ عظام اوردیگر شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پورا ہال گونج اٹھا،بعدازاں ملکی سلامتی،ترقی وخوشحالی،استحکام پاکستان،حرمین شریفین کے تحفظ،عالم اسلام کے اتحاد،مقبوضہ کشمیر و غزہ و فلسطین کی آزادی کی خصوصی دعاء کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں