سر ڈان بریڈ مین کی تاریخی کیپ80 کروڑ میں نیلام

سڈنی(سپورٹس نیوز) کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر سر ڈان بریڈ مین کی 79 سال پرانی کیپ 80کروڑ میں نیلام ہو گئی۔کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور ہر دور کے کرکٹر کے آئیڈل آسٹریلوی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین کی بیگی گرین کیپ 4 لاکھ 38 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 80 کروڑ 78 لاکھ 470 روپے) میں نیلام ہو گئی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ نیلامی کینبرا میں ہوئی جہاں نیشنل میوزیم نے یہ کیپ خریدی۔ نیلامی کی آدھی رقم براہ راست وفاقی حکومت کے خزانے میں گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں