ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے مئی2026ء کے دوران پروازوں کی بروقت آمد و روانگی کے حوالے سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بین الاقوامی فضائی تجزیاتی ادارے سیرئم کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودیہ نے وقت کی پابندی کے میدان میں دنیا کی تمام بڑی ایئرلائنز کو پیچھے چھوڑ دیا، جو رواں سال کمپنی کے لیے ایک اور اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔




