سفارتی محاذ پر پاکستان کی شبانہ روزکاوشیں لائق تحسین ہیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خطہ میں کشیدگی کے خاتمہ اور ایران امریکہ جنگ بندی کے ضمن میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ سفارتی محاذ پر حکومت پاکستان کی شبانہ روز کاوشیں لائق تحسین اور قابل قدر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر نیویارک KETHY HOCHULنے فیصل آباد کے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف سے بوسٹن میں ملاقات کے دوران کہا۔ اس موقع پر امریکن کابینہ کے سابق منسٹر شاہد خان بھی موجود تھے۔ گورنر نیویارک نے ایران امریکہ میں دو طرفہ کشیدگی کے خاتمہ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔ اور پاکستانی عوام کے لیے امریکن ویزہ کے حصول کو آسان بنانے، نیز بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے بھی یقین دہانی کروائی۔ دوران ملاقات رانا زاہد توصیف نے کہا کہ دو طرفہ جنگ بندی خوش آئند عمل ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے حتی الوسع کوشش کی جانی چاہیے کہ دوبارہ کشیدگی پیدا نہ ہو۔ اور ایرانی عوام کو جینے کا حق ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں