سلمان غنی ڈویژنل کمشنر راولپنڈی تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سلمان غنی کو ڈویژنل کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سلمان غنی اس سے قبل محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے، وہ فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عبدالعامر خٹک کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے یہ اہم انتظامی سیٹ خالی تھی جس پر اب سلمان غنی کی تقرری کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں