ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت میں ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر کھلاڑیوں نے انڈر 19 کے ہیڈ کوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری (CAP) کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر مبینہ طور پر تین مقامی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ پر جان لیوا حملہ کیا۔مذکورہ واقعہ 8 دسمبر کی صبح رونما ہوا، جس میں ہیڈ کوچ شدید زخمی ہوگئے۔




