کراچی (بیورو چیف)سندھ بھر میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ،رواں سال صوبے میں 2 ہزار سے زائد بچے اس مرض کا شکار ہو چکے جبکہ 53بچے جان کی بازی ہار گئے۔ماہر امراض اطفال ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ صوبے میں خسرہ کے پھیلا کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے، خسرہ ایک قابلِ علاج اور قابلِ تدارک مرض ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث یہ تیزی سے پھیل رہا ہے، جبکہ ماہرین صحت نے بھی والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں




