سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائین

چنیوٹ(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا۔آر پی او نے ڈی پی او دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی پی او عبداللہ احمد،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع چنیوٹ میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح کا جائزہ لیاگیا۔زیرتفتیش مقدمات میں پراگریس کا جائزہ لیاگیا۔جلدازجلد یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر نے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی سرکل بھوانہ سے وضاحت طلب کرلی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ،ایس ایچ او تھانہ بھوانہ کو شوکاز نوٹس دے دیے۔پولیس افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن صدر کا وزٹ کیا۔آر پی ا ونے تھانہ کے مختلف کمروں کا جائزہ لیا،SIPSایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں