سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش نے چولہے ٹھنڈے کردیئے جس کی وجہ سے ہوٹل اور بیکری مالکان کی چاندی ہوگئی گیس کی طویل بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا دیئے سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے گیس مکمل طور پر بند کردی گئی جس کی وجہ سے لوگ سلنڈر پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ گیس کی مسلسل بندش کی وجہ سے جہاں حکومتی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے وہاں پر گیس اور کوئلے کے علاوہ لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی حکومتی نرخوں سے زائد میں مل رہا ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے برسر اقتدار آئی ہے عوام کو سکھ کا سانس نہیں ملا گیس آتی ہے تو بجلی بند کردی جاتی ہے بجلی فراہم کی جائے تو گیس معطل کردی جاتی ہے جس سے حکومت کیخلاف عوامی نفرت کا پارا سردی میں بھی سو ڈگری تک جا پہنچا ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ یہاں کے صوبائی وزیر لاہور تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں گلی محلے اور نالیوں کی سیاست میں لگے ہیں عوامی مسائل کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔




