سوشانت سنگھ خودکشی کیس اداکارہ ریا چکرورتی کو نوٹس جاری

ممبئی (شوبز نیوز) ممبئی کی عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کی جانب سے دائر کیس میں نوٹس جاری کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جمع کروائی گئی حتمی رپورٹ کے سلسلے میں اداکارہ ریا چکرورتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اگست کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی نے مارچ 2025 میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں