اسلام آباد (شوبز نیوز) سینئر اداکار ایوب کھوسو نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)سینٹر پر خوبصورت لڑکیاں دیکھنے جاتے تھے، جہاں انہیں اداکاری کی پیش کش کی گئی۔ایوب کھوسو نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔




