اسلام آباد (بیوروچیف) نیپرا کی جانب سے سولر صارفین کو جنریشن لائسنس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہونے لگی۔ لیسکو میں سینکڑوں صارفین کو ایک ماہ سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بجلی کی پیداوار کے لائسنس جاری نہیں کئے جا سکے،لیسکو نے سینکڑوں صارفین کی درخواستیں لائسنس کے لئے نیپرا کو ارسال کر رکھی ہیں۔، تاہم نیپرا نے ایک ماہ تک متعدد صارفین کو جنریشن لائسنس جاری نہیں کئے۔لیسکو نے پچیس کلوواٹ سے زائد سولر سسٹم والی درخواستیں بھجوا رکھی ہیں،کمرشل اور انڈسٹریل سمیت دیگر صارفین نے لائسنس کے لئے نیپرا سے رجوع کر رکھا ہے،نیپرا ریگولیشنز میں تبدیلی کے باوجود پچیس کلوواٹ سے کم والی درخواستیں منجمد ہو گئیں۔نیپرا سے درخواستیں منظور یا نا منظور ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔




