اسلام آباد(بیورو چیف)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ 13سال سے ایک صوبے کو لوٹا جارہا ہے لیکن پھر بھی تسلی نہیں۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہر دوسرے دن وفاق پر حملے کی تیاری شروع کردی جاتی ہے، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کا بھی 13سال کا حساب دینا ہوگا۔وزیردفاع نے سومنات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سومنات پر 17حملے ہوئے تھے، گنتی کرلیں کتنے ہوگئے، کتنے باقی ہیں۔انہوںنے کہاکہ تاریخ بتاتی ہے سومنات پر بار بار حملے کیوں ہوتے تھے لیکن اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لے کر نہیں بلکہ دے کر جا گے۔یاد رہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دی تھی۔




