سوناکشی سنہا نے سونم وانگ چک کی حمایت میں آواز اٹھا دی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے امتحان تنازع پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگ چک کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سونم وانگ چک جنہیں ہم سب جانتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ان کی اچیومنٹس کیا ہیں اور کتنے ایوارڈز جیتے ہیں، آج وہ 18 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، یہ ان بچوں کے لیے لڑ رہے ہیں جنہوں نے اپنی جان کھو دی، یہ ایک سسٹم کے خلاف لڑ رہے جو ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا۔اداکارہ نے کہا کہ اب جو ہونا ہے ہوگا کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں چپ نہیں بیٹھ سکتی۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں بھی اس ملک سے تعلق رکھتی ہوں کوئی ملک مخالف نہیں ہوں پھر میں کیوں چپ ہوں، جب یہ مر جائیں گے تب آپ اٹھیں گے پھر وہ کس کی ذمہ داری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو ہورہا ہے ٹھیک نہیں ہورہا لیکن ہمیں تو اپنی آواز اٹھانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں