کراچی (بیوروچیف) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں سونے کی قیمت 4,792سے 4,866ڈالر فی اونس کے درمیان ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ سیشنز میں قیمتوں میں تقریباً 1.59فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ میں 24قیراط سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 153.71ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 18سے 20 اپریل 2026کے دوران عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں بلند سطح پر ٹریڈ کرتی رہیں، جہاں اسپاٹ گولڈ فی اونس نمایاں اضافے کے بعد تاریخی حدوں کے قریب مستحکم رہا۔ ماہرین کے مطابق عالمی جغرافیائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں۔ سونا اس وقت ایک ہائی ویلیو کنسولیڈیشن مرحلے میں ہے، جہاں قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہتے ہوئے مزید سمت کا تعین کر رہی ہیں۔




