واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے، ڈالر کی کمزوری نے سونے کو دو ماہ کی کم ترین سطح سے بحالی میں مدد دی جبکہ سرمایہ کار رواں سال امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید شرح سود میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,135.09 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت 5 اگست کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جس پر مضبوط ڈالر اور امریکی ٹریژری بانڈز کی بلند ییلڈز نے دبا ڈالا تھا،دسمبر کی امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.6 فیصد بڑھ کر 4,165.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے ڈالر میں قیمت رکھنے والا سونا نسبتا سستا ہوجاتا ہے۔پیپر اسٹون کے سربراہِ تحقیق کرس ویسٹن نے کہا کہ مختصر مدت میں سونے میں سرمایہ کاری کا معاملہ اب بھی چیلنجنگ ہے، ان کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید مثبت رجحان کے لیے 4,275 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر بریک آٹ ضروری ہوگا۔ مارکیٹ میں رواں ماہ شرح سود بڑھنے کا امکان صرف 18 فیصد جبکہ دسمبر میں اضافے کا امکان تقریبا 80 فیصد دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور کی قیمت 60.18 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جبکہ پلاٹینم 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,665 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، پیلیڈیم کی قیمت بھی 1.6 فیصد بڑھ کر 1,142.86 ڈالر فی اونس ہوگئی۔




