سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 4316پوائنٹس کی کمی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک ہفتے میں 4316پوائنٹس کا نقصان ، اس مدت کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹیں بڑی حد تک مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں کو اعداد و شمار کے مطابق نقصان پہنچا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 23اپریل سے 2مئی کے درمیان 4316.42پوائنٹس سے زیادہ یعنی تقریبا 3.64فیصد گر کر 114,113.94پوائنٹس پر آ گیا۔ انڈیکس میں حالیہ عرصے میں سب سے بڑی ایک روزہ کمی 30اپریل کو دیکھنے میں آئی، جب یہ 3545.6 پوائنٹس یا 3.09 فیصد گر کر 111,326.58 پر بند ہوا۔ حکومتی رپورٹس کے اشارے کے بعد کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں