کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا، جس میں ہنڈرڈ انڈیکس 223پوائنٹس بڑھ کر 1لاکھ 64ہزار 6سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ہنڈرڈ انڈیکس 1428 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




