کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2931پوائنٹس اضافے کیساتھ 1لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھادوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی دوران ٹریڈنگ 5 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 277.75 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر آگیا۔




