کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ75ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے’800سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 74ہزار 470پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




