کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 800سے زائد پوائنٹس کی کمی کیساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ69ہزار455پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مثبت زون میں واپس آ گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




