اسلام آباد (بیوروچیف)سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا، ملک گیر مقابلے میں موصول ہونے والی 4 ہزار سے زائد تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد چاند گاڑی کا نام جناح-1 منتخب کیا گیا۔جناح-1 نام تجویز کرنیوالے 7شرکا میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے فاتح کا انتخاب کیا گیا، جسکے نتیجے میں بہاول نگر کے 17سالہ طیب کریم مقابلے کے فاتح قرار پائے۔چیئرمین سپارکو نے کہا کہ جناح-1 محض ایک نام نہیں بلکہ لچک، عزم اور ترقی کی علامت ہے۔سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی چاند گاڑی جناح-1 2029 میں چین کے چانگ ای-8مشن کے ذریعے چاند کے لیے روانہ ہوگی۔ مقامی طور پر تیار کردہ یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق اور مختلف تجربات انجام دے گا۔




