سپرٹیکس کیس ‘بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، عدالت نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،جسٹس امین الدین نے ریماکس دئیے کہ جسٹس عامرفاروق اسلام آبادہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے،جسٹس عامرفاروق یہ کیس نہیں سن سکتے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے فروغ نسیم صاحب عیدتک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا،جوکیس چلاناچاہتے ہیں ان کوکیس چلانے دیں،کم ازکم کیس چلنا توشروع ہو،سیکشن4بی اور4سی پرعدالتی فیصلوں کی الگ الگ بک تیار کر لیں۔ کمپنی وکلا نے کیس کی سماعت عیدالفطر کے بعد مقرر کرنیکی استدعا کی، عدالت نے سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کرنیکی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے فریقین کو وکلاکی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں