سپورٹس بورڈ کا 15سال سے آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں 15سال سے اکائونٹس کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) نے اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں پی ایس بی کے مالی معاملات میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی۔رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے مالی سال 2009-10 سے 2024-25 تک مالیاتی گوشوارے تیار نہیں کیے، پی ایس بی نے ٹریژری سنگل اکائونٹ قوانین پر عملدرآمد بھی نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی شق کے تحت تمام سرکاری رقوم کو ٹریژری سنگل اکائونٹ میں رکھنا لازم ہے، تاہم پی ایس بی نے ایک الگ بینک اکائونٹ برقرار رکھا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 30جون 2025تک پی ایس بی کے بینک اکائونٹ میں 3کروڑ 20لاکھ 90ہزار 591روپے موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں