سڈنی (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش( بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔ بابر اعظم جن کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کر خاص طور پر 3 ہندسوں پر مشتمل ‘056’ جرسی نمبر دیا ہے۔ فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں۔




