لاہور (بیورو چیف)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کا وزیراعلیٰ پنجاب یا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں، یہ وفاقی معاملہ ہے،جس جماعت کو یہ معلوم نہیں کہ لیوی ٹیکس وفاق کا معاملہ ہے یا پنجاب کا، اس کی سیاسی بلوغت پر ماشااللہ ہی کہا جا سکتا ہے،دھرنوں کا موسم اس لیے نظر آ رہا ہے تاکہ مردہ سیاست کو زندہ کیا جا سکے،ایک سیاسی جماعت کے گزشتہ تین انتخابات نکال کر دیکھ لیں، اندازہ ہو جائے گا کہ اسے کتنے ووٹ پڑے ہیں،کسی بھی احتجاج کرنے والی جماعت کی فضول ڈیمانڈ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




