کراچی (شوبز نیوز)اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافروں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔پرواز میں سوار گلوکار بلال مقصود کا کہنا ہے کہ اسکردو لینڈنگ سے 20 منٹ قبل پائلٹ نے طیارہ واپس موڑ لیا۔پرواز پی کے 455 گزشتہ صبح 8 بجے کراچی سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی پر پرواز کو واپس موڑ کر اسلام آباد اتارا گیا، تاہم مسلسل موسمی خرابی پر طیارے کو ری فیولنگ کے بعد کراچی لایا گیا۔ایک مسافر کا کہنا ہے کہ اسکردو سے یو ٹرن لینے پر پائلٹس نے آگاہی کا اعلان بھی نہیں کیا۔




