سکھ مذہب کی دو اہم تقریبات کے انتظامات مکمل

لاہور( بیورو چیف) متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ مذہب کی دو اہم مذہبی تقریبات، شہیدی دن گرو ارجن دیو جی (جور میلہ)اور مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں پاکستان آنیوالے بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال، قیام و طعام اور دیگر سہولیات کے لیے جامع انتظامات مکمل کر لیے ۔یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، رہائش، طبی امداد اور لنگر کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کی نگرانی میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں