سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

ساہیوال ( بیورو چیف)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیرِ صدارت ریجنل پولیس آفس ساہیوال میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، ساہیوال ریجن کے تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز، ریجنل آفیسر سی سی ڈی، سیف سٹی انچارج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، تھریٹ اینالیسس اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں حساس تنصیبات، تعلیمی اداروں، مساجد، اجتماعات گاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی، چینی و دیگر غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اور افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیاآر پی او محمد ایاز سلیم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنائیں، تھریٹ اینالیسس کی روشنی میں ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ افسران و اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں سمیت تمام حساس طبقات، غیر ملکی شہریوں اور اہم تنصیبات کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں