سکیورٹی کمپنیز کو سیف سٹی اتھارتی کیساتھ منسلک کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدا یت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت رجسٹریشن کو سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ تمام سکیورٹی کمپنیز کو سیفٹی ایپ کے ذریعے اپنا اندراج مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی اہلیت، ذاتی کوائف اور دیگر تفصیلات اب سیف سٹی کے مرکزی ڈیٹا کا حصہ ہوں گی، جبکہ پولیس کی جانب سے انکا کریمینل ریکارڈ بھی اسی نظا م میں شامل کیا جائیگا۔اس اقدام کا مقصد سکیورٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نگرانی کو مزید موثر بنانا ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کیخلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے، جبکہ تمام اداروں کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ مکمل ڈیٹا شیئرنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اس ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے صوبے میں سکیورٹی کو مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں