لاہور( بیورو چیف)سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق جوبلی ٹائون میں گاڑی میں سوار شخص نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کیا تھا۔ ملازم نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی سے منع کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ملزم ادریس بھٹی نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔




