فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عوامی جسٹس پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین مہر محمد فاروق منگن ایڈوو کیٹ نے کہاہے کہ سیاسی انتقام ختم کئے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں مقامی اوربین الاقوامی معاملات میں حکو مت کوتمام سٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لینا چاہئے محاذ آرائی سے جمہور یت مستحکم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے پیٹرول میں 6روپے کمی کو لالی پا پ قراردیااور کہا کہ حکومت نے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے سے زائد کا ظالمانہ اضافہ کیا اور اب صرف 6روپے کم کر کے عوام پر بڑے احسان کادعویٰ کررہی ہے۔ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، موجودہ سنگین معاشی حالات میں عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی اور پیٹ پالنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کو نیچے لایا جائے، تاکہ سفید پوش طبقہ سانس لے سکے موجودہ حالات میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔




