فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مذہبی امور کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ پیغامِ سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد مرکزی جامع مسجد نور میں ہوا جس کی سرپرستی الحاج چودھری شوکت علی گجر نے کی جبکہ خصوصی خطاب میں عالمی مبلغ صاحبزادہ سید محمد معصوم شاہ نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین کی تعلیمات اور ایثار رہتی دنیاتک مینارہِ نور ہے اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی کلمات میں کہا کے نواسہِ رسولۖ نے دین اسلام کے پیغام کو دنیا تک پہنچا دیا جبکہ اسلام کے لیے شہدائے کربلا کی ناقابل فراموش قربانی تقاضا کرتی ہے کہ امہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائے آپ احکام ربانی اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تفسیر تھے آپ کے قربِ الی اللہ اور رشتہِ مصطفی پر اہلِ اسلام ناز رشک کرتے رہیں گے۔ صاحبزادہ محمد نوید حسن علامہ امتیاز حسین بلوچ پیر محمد صدیق الر حمن احمد خالقی پیر سید ممتاز حسین شاہ حافظ غلام حیدر حافظ عبدالسلام قاری محمد فیاض علی رضا قاری واجد علی نعیمی و دیگر مقررین نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو اجاگر کیا پیغام پاکستان وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ریاست مخالف سرگرمیاں کسی صورت قبول نہیں نفاق پھیلانے والوں کا راستہ قومی اتحاد سے روکیں گے۔ دینی طلبہ خود کو شدت پسندانہ نظریات سے دور رکھیں رینجرز پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداء کو عقیدت کے پھول پیش کرتے ہیں اہل وطن سے قومی اتحاد کو مضبوط تر کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔




