سیدنا عثمان غنی کا دورہ خلافت امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول ۖسے فرمایا کہ ہر نبی کا جنت میں ایک رفیق (ساتھی) ہے اور میرے رفیق (ساتھی) عثمان بن عفان ہیں ۔ جامع القرآن سیدنا عثمان غنی کے یوم شہادت پر سنی علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام مد ح صحابہ و مطالباتی جلوس نڑ والا چوک سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالا گیا جلوس کی قیادت ڈویژنل صدر قائدفیصل آباد مولانا حبیب الرحمن صدیقی نے کی ۔ شرکا نے اپنے خطاب میں سیرت عثمان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیدنا عثمان غنی کا دورہ خلافت قابل تقلید بھی ہے اور بے مثال بھی ۔ سیدنا عثمان غنی نے 44لاکھ مربع میل پر دین اسلام کو نافذ کیا ۔ سیدنا عثمان غنی نے قرآن مجید کو کتابی شکل میں جمع کروایا ۔ اور تمام مملکت اسلامیہ میں اس کی نقول بھجواکر امت کو یکجا کیا ۔ سیدنا عثمان غنی کو رسول ۖ نے اپنی زندگی میں جنت کی بشارت دی ۔ سیدنا عثمان غنی نے اپنے مال کو امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کیا ۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ملک میں لیبر ڈے، کشمیرڈے ، قائداعظم ڈے منایا جاتا ہے اسی طرح اس ملک میں خلفائے راشدین کے یوم شہادت و ایام ہائے وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو صحابہ کرام کی دین اسلام کیلئے قربانیاں اور ان کے تقدس کا پتہ مل سکے ۔خلافت راشدہ کا سنہری دور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے اس کا واحد حل ملک میں نظام خلافت راشدہ کا نظام ہے کیونکہ صحابہ کرام کی جماعت اللہ پاک کی طرف سے منتخب کی گئی اور نبی پاکۖ کی تربیت یافتہ جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں