مکو آنہ(نامہ نگار)آستانہ عالیہ پیرسیدعلی حسین شاہ مکوآنہ میں ‘معروف روحانی شخصیت پیر سیداکرام حسین شاہ کے سالانہ عرس کے موقع منعقدہ محفل میلاد مصطفیۖ سے مفتی علامہ سیدصداقت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے محبوب بندوں کی نسبت دنیا اور آخر ت میں کامیابی کی ضمانت ہے اولیا کاملین سے تعلق جوڑنے والوں کے اللہ رب العزت درجات بلند فرما دیتے ہیں جبکہ اپنے محبوب بندوں کا درجہ عطا کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اولیا کرام کی تعلیمات صرف اور صرف پیار و محبت ،اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں اپنا مونس و غم خوار سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے سے انتشار کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اولیا کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہر شخص کا دکھ درد دور کرنے کی کوشش کریں اگر ہر شخص اپنے اردگرد موجود افراد کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گا تو معاشرہ جنت نظیر بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے ۔




