فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں، مانیٹرنگ سسٹم اور ریسپانس میکنزم کا جائزہ لیا۔انہوں نے عید الاضحی کے ایام میں سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے صفائی کے حوالے سے مانیٹرنگ اور بروقت الائشوں کی نشاندہی کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ نشاندہی کی بدولت فوری ردعمل کے ذریعے صفائی یقینی بنائی گئی۔کمشنر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔ کمشنر کو سیف سٹی کے جدید ٹیکنالو جی پر مبنی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،اس کے آپریشنل ہونے سے سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔




