ممبئی (شوبز نیوز) سیف علی خان25سالہ قانونی جنگ جیت گئے’4کھرب47ارب روپے کی زمین واپس مل گئی،مدھیہ پردیش کی عدالت نے16.62ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کر دیا۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ جیت لی، جس کے ساتھ ہی تقریبا 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔




